میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ کے پی ایس سلیم باجاری کے بیٹے کی غنڈہ گردی

وزیر اعلیٰ کے پی ایس سلیم باجاری کے بیٹے کی غنڈہ گردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) گاڑی کیوں روکی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکرٹری سلیم باجاری کا بیٹا آگ بگولہ، قاسم آباد ون فائیو کے اہلکاروں پر گالیوں کی بوچھاڑ، اہلکار خاموش دیکھتے رہے، سلیم باجاری کے بیٹے ارسلان باجاری کی روڈ پر ڈرفٹنگ، پولیس اہلکار مرتے مرتے بچا، اہلکاروں نے روکا تو ویگو ڈالے پہنچ گئے، ون فائیو انچارج کو اٹھانے کی کوشش، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں گاڑی روکنے پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکرٹری سلیم باجاری کا بیٹا ارسلان باجاری آگ بگولہ ہوگیا، ملنے والی معلومات کے مطابق سلیم باجاری کا بیٹا قاسم آباد کے علاقے علی پلیس پر ون فائیو چوکی کے سامنے روڈ پر کار ڈرفٹنگ کر رہا تھا تو اس دوران ایک اہلکار اس کی گاڑی کی زد میں آتے آتے بچا، ون فائیو اہلکاروں نے روکا تو آگ بگولہ ہوگیا، سلیم باجاری کا بیٹا ارسلان باجاری واپس گھر گیا اور ویگو ڈالون میں سلیم باجاری کی اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکاروں سمیت ون فائیو چوکی پہنچا اور اہلکاروں پر گالیوں کی بوچھاڑ کردی، ذرائع کے مطابق ارسلان باجاری کے ساتھ آئے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ون فائیو انچارج کو اٹھانے کی بھی کوشش کی تاہم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگا، ذرائع کے مطابق ون فائیو انچارج نے اپنا تعارف اے ایس آئی کے طور پر کرایا تو وڈیرے کے بیٹے کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں نے کہا کہ وہ چار چار اے ایس آئی ویگو ڈالوں میں پیچھے بٹھاتے ہیں، اے ایس آئی ان کے نوکر ہیں، واقعہ کے بعد ون فائیو انچارج اظہر راہپوٹو سمیت دیگر اہلکار غائب ہوگئے اور کے نمبرز بند جا رہے ہیں، واقعہ پر ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد نے چپ سادھ لی، روزنامہ جرات کی جان سے ایس ایس پی حیدرآباد سے موقف لینے کیلئے معتدد بار رابطہ کیا گیا لیکن موقف نہ مل سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں