میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوں میں سیکورٹی فورسز کاآپریشن8دہشت گرد ہلاک ، پاک فوج کے میجر سمیت 3 شہید

بنوں میں سیکورٹی فورسز کاآپریشن8دہشت گرد ہلاک ، پاک فوج کے میجر سمیت 3 شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور دو فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کے میجر عاطف خلیل اور نائیک آزاد اللہ، غضنفر عباس نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید میجر عاطف خلیل کی عمر31سال اور وہ سدھنوتی آزاد کشمیر کے رہائشی تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دو جوانوں میں نائیک آزاد اللہ تھے ، جن کی عمر36 سال اور وہ ضلع کرک کے رہائشی تھے جبکہ شہید لانس نائیک غضنفر عباس کی عمر 35 سال اور وہ ضلع لیہ کے رہائشی تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر 29 اور 30 اکتوبر کو آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں موجود کسی اور دہشت گرد کو بے اثر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں