میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی مغوی خواتین نے جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا

اسرائیلی مغوی خواتین نے جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قید میں موجود 3 اسرائیلی خواتین کا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمال بنائی گئی خواتین کا ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا۔ جس میں خواتین نے جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قرار دے دیا۔ قیدی خواتین نے نیتن یاہو سے اپیل کی کہ ہمیں بچانے کے لیے اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے۔ نیتن یاہو کی سیاسی و فوجی پالیسیوں کی قیمت عام شہری چکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 23 روز سے قید میں ہیں لیکن اسرائیلی حکومت نے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا۔ نیتن یاہو کی غلط پالیسیاں اور ہٹ دھرمی ہماری جان لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں