میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں تعمیراتی منصوبوں پر2پارٹنرزمیں جھگڑا بڑھ گیا

حیدرآباد میں تعمیراتی منصوبوں پر2پارٹنرزمیں جھگڑا بڑھ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں تعمیراتی منصوبوں پر دو پارٹنرز پر جھگڑا عروج پر پہنچ گیا، شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک محمد دین الدین میمن پر معتدد کیس داخل، جھگڑے کے باعث شمس آئیکون اور شمس پرائیڈ نامی منصوبوں میں الاٹیز کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال اور محمد الدین میمن نے تین پراجیکٹس میں پارٹنرشپ کی تھی، ذرائع تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں تعمیراتی منصوبوں کے دو پارٹنرز میں جھگڑا عروج پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز کی رقم داؤ پر لگ گئی ہے،روزنامہ جرات کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق موجودہ صوبائی وزیر ایشور لال اور شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن میں ہالا ناکہ پر شمس آئیکون 2، علی پیلس قاسم آباد میں شمس آئیکون اور گلستان سجاد قاسم آباد میں شمس پرائڈ نامی منصوبوں میں پارٹنرشپ کرکے منصوبوں کا آغاز کیا گیا جس میں لوگوں نے اربوں روپے سرمایہ کاری کی، کچھ عرصہ بعد دونوں پارٹنرز میں مالی لین دین کے مامرے پر جھگڑے کا آغاز ہوا جس کے بعد ہالا ناکہ والے تعمیراتی منصوبے شمس آئیکون 2 میں پارٹنرشپ ختم کی گئی اور مذکورہ دونوں پراجیکٹس میں پارٹنرشپ جاری رہی، جھگڑے کے بعد شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن پر باؤنس چیک کے کیس داخل ہونا شروع ہوگئے، کراچی میں محمد الدین میمن پر کروڑوں روپے کے باؤنس چیک کے مقدمے درج کئے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد کے کینٹ تھانے پر ان پر 13 ڈی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ان کی بیوی دعا کی مدعیت میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا جو کہ بعد میں واپس لیا گیا، دونوں پارٹنرز کے جھگڑے کے باعث مذکورہ دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام بند کردیا گیا اور الاٹیز کی اربوں روپے داؤ پر لگ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں