پی ایس کیو سی اے، بجٹ میں خورد برد، مرضی کے افسران تعینات
شیئر کریں
(رپورٹ: سجاد کھوکھر)پاکستان کے وفاقی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن علی محمد بخاری ادارے کے بجٹ میں خورد برد کرنے اور اپنی مرضی کے افسران کو تعینات کرنے میںکامیاب رہے۔ علی محمد بخاری کے خلاف نیب ماضی کی کرپشن کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ علی محمد بخاری جونیئر ہوتے ہوئے بھی ڈائریکٹر ایڈمن کی سیٹ پر قابض ہے دوسری جانب ڈائریکٹر انچارج آپریشن اشرف پالاری جس کے دائرہ اختیار میں کراچی سمیت صوبہ سندھ اور بلوچستان آتے ہیں۔ حال ہم بات کرتے ہیں شہر کراچی کی جہاں ہزاروں کی تعداد میں ناقص اور غیر معیاری آئٹم کی تیاری انچارج آپریشن کی سرپرستی میں ہوتی ہیں کراچی جوڑیا بازار سے لے کر شہر کے ہر گلی بازار میں شہر کے تین کروڑ سے زائد باسیوں کو کھانے پینے اور پہننے کے آئٹم فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو مرض آلود غذائیت کی ترسیل کے ذمہ داران کے خلاف منسٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر سیف اور ڈی جی آف پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس لینا چاہیے اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو عملاً فعال کرنا نہایت ضروری ہے تا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق غذا مہیا ہو سکے۔