سندھ ہائیکورٹ کامچھرکالونی واقعہ کانوٹس،آئی جی طلب
شیئر کریں
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ مچھر کالونی کا نوٹس لیکر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کویکم نومبرکو طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ مچھر کالونی کراچی کا نوٹس لے لیا ہے، اور عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی کو یکم نومبرکو طلب کرلیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو بھی رپورٹ کے ساتھ ذاتی پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ جبکہ مچھرکالونی میں نجی کمپنی کے دو ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں نجی کمپنی کے دو ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعدادسات ہوگئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد حسین عرف شرارتی بابا کومختلف وڈیوزمیں دیکھاجاسکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ پولیس سرچ آپریشن کیدوران ابتک چالیس مشتبہ افرادکوحراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب مچھرکالونی میں 2 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر ڈی آئی جی ساتھ عرفان بلوچ نے کہا کہ 59 زیر حراست افراد میں سے 10 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے ، ایک ملزم کو مقابلے میں گرفتار کیا جبکہ دیگر سے تفتیش جاری ہے۔