میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں، فیصل وائوڈا

ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں، فیصل وائوڈا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔کوئی کہے انتخابات2018 میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشدشریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا۔ ارشد شریف کے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ جس فارم ہائوس کی بات ہورہی وہ نیروبی سے بھی 2گھنٹے دور ہے، ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔ صحافی ارشد شریف کے کینیا میں میزبان وقار سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وقار میرے ساتھ پڑھ چکے ہیں جبکہ خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، نہ پی ڈی ایم میں جا رہا تھا اور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان کی سیاست کو بچا لوں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ بھیڑبکری نہیں ہوں جو ضمیرکے مطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسی فوج کیساتھ کام کرنا ہے، جولوگ عمران خان کو یہاں لیکر آئے،اس کا انہیں فائدہ نہیں ہونا، میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ دیر نہیں رکوں گا،ابھی ذمہ داری سے چل رہا ہوں، عمران خان کو کہا ہے ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں، پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا، عمران خان کولوگوں کے نام بتاتا رہا ہوں، اس بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا۔تحریک انصاف کے سابق رہنما کا جنرل الیکشن 2018 سے متعلق کہنا تھا کہ کوئی کہے کہ اس الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں