میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد میں تبدیلی

سندھ، وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد میں تبدیلی

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ میں وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد 65 کے بجائے 62 سال مقرر کردی گئی۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس میں وائس چانسلر کی عمر کی حد 65 کے بجائے 62 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدوار کے لیے ایچ ای سی معیار کے مطابق پروفیسریا پروفیسر بننے کی اہلیت لازمی ہو گی، اسکروٹنی کے بعد تلاش کمیٹی امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔ جن سرکاری جامعات کے وی سیز کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی خیرپور، شہیداللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو، اروڑ یونیورسٹی سکھر ، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، شہید محترمہ بینیظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں