میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دروغ گو مفتی نعمان عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ

دروغ گو مفتی نعمان عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)بنوریہ قبضہ گروپ ثابت شدہ چیزوں میں بھی دروغ گوئی کا ایسا گندا مظاہرہ کرتا ہے، کہ دیکھنے والے ہکا بکا ہو جاتے ہیں۔ مفتی نعمان نے اپنی دروغ گوئی پر مبنی وضاحت کے دوسرے نکتے میں دارالعلوم حنفیہ کے معاملے سے خود کو لاتعلق ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل محلہ یا مسجد کمیٹی کے جھگڑوں کو جامعہ سے نتھی کرنا درست نہیں۔ بنوریہ قبضہ گروپ نے اس پورے معاملے میں پہلے سے زیادہ جھوٹ بولا۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ یہ معاملہ اتنا کھلا ، عریاں اور واضح ہے کہ اس پر بنوریہ قبضہ گروپ کو صرف شرمندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گردن جھکا لینی چاہئے تھی ، مگر دنیا و عاقبت سے بے پروا یہ خاندان جھوٹ بولتے ہوئے یہ سمجھتا ہے کہ کوئی ان کی باز پرس ہی نہ کرسکے گا۔ بنوریہ قبضہ گروپ کے دارالعلوم حنفیہ اورنگی ٹاؤن پر قبضے کا معاملہ عدالت عالیہ سندھ میں جاچکا ہے۔ جہاں سے اس کا فیصلہ بنوریہ قبضہ گروپ کے خلاف اور وہاں کے اصل ناظم مرحوم مولانا فیض اللہ آزاد کے حق میں آچکا ہے۔ مگر مفتی نعمان اپنے اوپر طاقت ور حلقوں کے ہاتھ ہونے کا اظہار اس قبضے کو ہی بنیاد بنا کر نجی محفلوں میں کرتے ہیں کہ ہمارا تو عدالتیں بھی کچھ بگا ڑ نہیں سکتیں۔ مفتی نعمان عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بن کر توہین عدالت کے مسلسل مرتکب ہو رہے ہیں۔دوسری طرف دیدہ دلیری ، بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا دیکھیے کہ ادارہ جرأت کو وضاحت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی بھی ظاہر کی جارہی ہے۔ جبکہ مذکورہ دارالعلوم میں تاحال بنوریہ قبضہ گروپ کے متعین کردہ مفتی آصف ناظم ہیں۔یہ معاملہ اگر حل ہو گیا ہوتا یا پھر اس سے بنوریہ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا تو یہ تاحال وفاق المدارس میں متنازع حالت میں موجود نہ ہوتا۔ جسے صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی نے بنوری ٹاؤن کے سپرد کیا ہے جن کے نام کی مماثلت سے دھوکا دیتے ہوئے چندے بٹور نے والا بنوریہ قبضہ گروپ مذکورہ مدرسے کے انتظامی حل میں رکاؤٹ بنا ہوا ہے۔اور مسلسل عدالتی حکم کو جوتے کی نوک پر رکھے ہوئے ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ کے اس قبضے کا معاملہ اس وقت بنوری ٹاؤن کے پاس ثالثی کے لیے موجود ہے۔ مگر مفتی نعمان خاندانی طور پر بے قابو جھوٹ کی عادت میں مبتلا یہاں وضاحت دے رہے ہیں کہ اس سے بنوریہ قبضہ گروپ کا کوئی تعلق نہیں۔ جہاں تک اہل محلہ یا مسجد کمیٹی کے جھگڑوں کا تعلق ہے تو یہ تمام جھگڑے خود بنوریہ قبضہ گروپ نے پید اکیے ہیں ۔ اپنی لامحدود فتنہ انگیزی کی صلاحیت سے مساجد پر قبضوں سے قبل وہاں جھگڑے پیدا کرنے کا طریقہ واردات صرف یہاں نہیں بلکہ کئی دیگر مساجد میں بھی اپنا یا گیا ۔ خبر شائع کرنے سے پہلے ادارہ جرأت کو اپنی ذمہ داری سمجھانے کے بجائے مفتی نعمان منہ کھولنے سے پہلے اپنی شرعی ذمہ داری کا احساس فرمائیں۔مفتی نعمان ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا وعظ دینے کے بجائے سچائی کی ان تعلیمات پر عمل کریں جو وہ منبر رسول ﷺ پر بیٹھ کر لوگوں کو دیتے ہیں اور پھر بنوریہ میں وضو کرنے کے لیے پانی بھی چوری کا استعمال کرتے ہیں۔ (وضاحت کا پوسٹ مارٹم جاری رہے گا)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں