ضیاء الدین یونیورسٹی ، امتحانی بورڈ سے جعلی مارک شیٹ بننے کا انکشاف
شیئر کریں
ضیاء الدین یونیورسٹی کے امتحانی بورڈ سے جعلی مارک شیٹ بننے کا انکشاف سامنے آگیا، سالٹس کالج کے طالب علم نے انٹر کی جعلی مارک شیٹ پر لیاری نرسنگ کالج میں داخلہ لے لیا، کالج انتظامیہ نے جعلی مارک شیٹ کی تصدیق کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضیاء الدین یونیورسٹی کے امتحانی بورڈ سے طلباء کے جعلی دستاویزات بننے لگے ہیں، ضیاء الدین یونیورسٹی کے امتحانی بورڈ سے کراچی کے سالٹس کالج کے طالب علم شعیب معراج نے گزشتہ برس انٹر کیا مارک شیٹ حاصل کر کے لیاری جنرل اسپتال کے میل نرسنگ کالج میں داخلہ لیا، جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء کے دستاویزات تصدیق کیلئے متعلقہ ادروں کو بھیجا گیا جس کے بعد ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزیمیشن بورڈ کے کنٹرولر نے لیاری میل نرسنگ کالج انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر بتایا کہ سالٹ کالج کے شعیب معراج نامی طالب علم کی سیریل نمبر 011601 مارک شیٹ جعلی ہے جس کے بعد لیاری نرسنگ کالج انتظامیہ نے 29 اگسٹ 2022 پر ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ کو خط لکھا ہے کہ کالج میں داخل شعیب معراج نامی طالب علم کی انٹر کی مارک شیٹ جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء کے دستاویزات ویری فکیشن کیلئے امتحانی بورڈ کو بھیجے گئے ابھی تک 4 طلباء کے دستاویزات ملے ہیں جس میں سے ایک طالب علم شعیب معراج ہے جس کی مارک شیٹ جعلی ہے۔