میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا سعدرضوی کی رہائی سے صاف انکار، مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم کا سعدرضوی کی رہائی سے صاف انکار، مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان سے علماء کرام کی ملاقات میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیلئے بارہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ علماء کرام اور درگاہوں کے گدی نشینوں کے وفد نے معاملات حل کر نے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے وزیر اعظم عمران نے واضح کیا ہے کہ کوئی خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں تاہم ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر بھی کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جاسکتا ۔وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں کالعدم مذہبی جماعت کے لانگ مارچ پر گفتگو کی گئی ،وزیراعظم نے علمائے کرام کا نقطہ نظر سنا،وزیراعظم نے معاملے پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد شیخ رشید نے بتایاکہ وزیراعظم کی علماء کرام سے ملاقات بہت اچھی رہی ،علماء کرام اور درگاہوں کے گدی نشینوں کے وفد نے وزیراعظم سے معاملات حل کرنے میں مدد کی یقین دھانی کرائی،حکومت نے 12 رکنی کمیٹی بنائی ہیں جو مذاکرات کرے گی ،اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے، بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،وفد حکومت اور ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ مولانا حامد رضا نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ،وزیراعظم نے بتایا ہے کہ وہ کوئی خون خرابا نہیں چاہتے لیکن ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، مظاہرین سے درخواست ہے کہ وہ تشدد کا راستہ اختیات نہ کرے، مذاکرات کی کامیابی تک اگر آگے نہیں برھتے تو کوئی تشدد نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ معاہدوں کا وزیراعظم عمران خان کو علم تھا،جو وزراء یہ کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کو ٹی ایل پی سے معاہدے کا علم نہیں تھا وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔نور الحق قادری نے کہا کہ میری کیا مجال ہے کہ میں وزیراعظم کو بتائے بغیر کوئی معاہدہ کروں۔انہوں نے کہا کہ 12 رکنی کمیٹی کالعدم تنظیم کے رہنمائوں اور حکومت سے رابطے رکھے گی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے نکلنا جانتے ہیں، وزیراعظم کی باڈی لینگویج میں ہمیشہ سکون ہوتا ہے، وزیراعظم پر امید ہیں جلد کوئی راستہ نکلے گا، رٹ کی بحالی کے لیے ریاست کا اپنا مؤقف ہے، پولیس کے شہداء کے ساتھ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں