میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں،اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی،وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ،حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے،اوگرا ی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔یاد رہے اوگرا نے یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویزدی تھی، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پٹرول میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گی ، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے۔قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل قیمتوں میں اضافہ ہے ، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گا۔یاد رہے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا تھا، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں