کوروناکیسز میں کمی، حکومت سندھ کا پابندیوں میں نرمی کا اعلان
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
کوروناکیسز میں کمی کے بعد حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے پہلے سے عائدپابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ نے15نومبر تک کے لئے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار رات 10بجے ہونگے۔ہوٹلز ریسٹورینٹس میں صرف مکمل ویکسنیشن کے حامل افراد کو سروس کی اجازت ہوگی ۔ان ڈور تقاریب کیلئے300افراد,آوٹ ڈور تقاریب میں 1000مہمانوں کو مدعو کرنیکی اجازت ہوگی۔سینما ہالز,تجارتی مارکیٹوں اور مزارات پر صرف ویکسینیڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرینوں میں 80فیصد مسافروں کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی ۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہوٹلز ریسٹورینٹس میں رات12بجے تک سروس دی جاسکے گی۔