مہنگائی کابدترین طوفان حکومتی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے ،آفاق احمد
شیئر کریں
مہنگائی کا طوفان حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے،یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے تنظیم کے ضلعی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی تکالیف کا قطعی احساس نہیں وہ اشرافیہ کی فرمائش پوری کرنے کیلئے IMFسے قرضے لینے کیلئے اپنی آزادی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک کے 22کروڑ عوام کے مفادات پس ِ پشت ڈال کر IMFکی عوام دشمن شرائط کو تسلیم کرنا اپنی آزادی گروی رکھنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا نہ رکنے والا یہ طوفان عوام کی اجتماعی سوچ کو تیز ی سے ختم کررہا ہے اور بہت تیزی سے انفرادیت پروان چڑھ رہی ہے جو انتہائی دکھ اور فکر کی با ت ہے۔آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے اورحکومت کے ماتحت تمام ملکی اداروں کے غیر ترقیاتی اخراجات کنٹرول کرکے مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر مرہم رکھے۔ آفاق احمد نے TLPکی احتجاجی تحریک سے پیدا ہونے والی صورت پرTLPکے قائدین اور حکمرانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کریںاور طاقت کے استعمال سے گریز کریںتاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔