میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم جماعت کا مارچ،پنجاب کے کئی شہروں کا زمینی راستہ بدستور منقطع

کالعدم جماعت کا مارچ،پنجاب کے کئی شہروں کا زمینی راستہ بدستور منقطع

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کالعدم تنظیم کی ریلے کے باعث راولپنڈی سمیت کئی شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ 10 روز سے منقطع ہے۔نجی چینل کے مطابق کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ کے شرکا اس وقت وزیر آباد میں موجود ہیں، مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے دریائے چناب کے پل پر رکاوٹیں کھڑی اور اطراف میں خندقیں کھودی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرآباد سے دیگر شہروں کو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ اسلام آباد کا لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ گزشتہ 10 دن سے معطل ہے۔راولپنڈی میں کیے گئے حفاظتی انتظامات نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، مری روڈ مسلسل چار روز سے بند ہے، انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے سڑک ٹریفک کے لئے بند کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ادارے، دفاتر، بینک اور تجارتی مراکز مکمل بند ہیں، ملحقہ علاقوں میں بسنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، میٹرو بس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری پیدل چلنے پر مجبور ہیں، مری روڈ کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔مظاہرین سے نمٹنے کی تیاری میں انتظامیہ نے سرکاری اسپتالوں کو جانے والے راستے بھی سیل کررکھے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، غلہ منڈی، سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں اشیائ￿ خوردونوش کی سپلائی معطل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں