میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو یہ بھی وبائی مرض کی شکل اختیار کرجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی کیسز نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے رواں ماہ اب تک صرف محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ڈ ینگی کیسز کی تعداد1600سے تجاوز کرچکی ہے۔ماہرین صحت نے اس صورتحال کو خطرناک قرار دیا ہے، ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال کو کنٹرول کرنا صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈینگی کیسز کے ساتھ ساتھ ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے کیسز بھی تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں اور کراچی میں مختلف اسپتالوں میں بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔ماہرین صحت نے ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ سے متعلق ایک مربوط اور مشترکہ پروگرام تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں