میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کیلئے سروسزمنقطع

نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کیلئے سروسزمنقطع

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملہ۔ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 اکتوبرکو رات گئے اور 30 اکتوبر کی علی الصبح نیشنل بینک کے سرورز پر سائبر حملے نے بینک کی چند سروسز کو متاثر کیا، فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے متاثرہ سسٹمز کو الگ کردیا گیا،سرورزپرسائبرحملے کے بعد نیشنل بینک کی جانب سے صارفین کے لیے تمام سروسزفوری طورپرمعطل کردی گئیں ،بینک سروسزمعطل کیے جانے کی وجہ سے صارفین شدید اذیت میں مبتلاہوگئے ،اے ٹی ایمزمشینوں سے سروس بند ہونے کے سبب شہری اپنی ضروریات کے لیے کیش وڈرانہیں کرسکے ،یادرہے کہ ملکی حالات کے پیش نظرصارفین کی اکثریت بینکوں کے اے ٹی ایمزسے اپنی ضرورت کے مطابق ہی رقومات نکالتی ہے ،ہفتہ وارچھٹی ہونے کے باعث لوگوں کے اخراجات میں اضافہ ہوجاتاہے لیکن نیشنل بینک کی سروسزمنقطع ہونے کے باعث لوگ شدید اذیت کاشکارنظرآئے ، انھیں اپنے اکائونٹس کی فکرلاحق ہوچکی ہے، دوسری جانب بینک کی جانب سے کہاگیاہے ، صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ مکمل طور پر محفوظ ہے ۔بیان میں بتایا گیا کہ سائبر حملے کے ماہرین اور عالمی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے حملے کا توڑ کرنے کی کوششیں جاری ہیں،فی الحال صارفین کیلئے نیشنل بینک کی سروسز منقطع ہیں۔ ہم اس حملے سے نمٹنے کیلئے کا م کرر ہے ہیں اور پر اعتماد ہیں کہ سوموار کی صبح تک ضروری کسٹمر سروسز بحال کردی جائیں گی۔ہم اس غیر معمولی صورتحا ل میں صارفین کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں اور نیشنل بینک آف پاکستان صارفین کے اعتماد کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں