
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا
شیئر کریں
اوزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج ) جمعرات کو طلب کر لیا ،اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ، اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ اراکین کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ پاکستان اور چین کی وزارت دفاع کے درمیان معاہدے پر غور کریگی،اس کے علاوہ آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان اور آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ کے تقرر کی بھی منظوری دے گی،پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔جمعرات کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے نئے بورڈ کی بھی منظوری دئیے جانے کا امکان ہیں اس کے علاوہ وفاقی کابینہ آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کی بھی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ جانوروں کی منہ کھر کی بیماری سے محفوظ علاقوں کے قانون پر بھی غور کرے گی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ملک کی داخلی اور معاشی صورت حال پر غور کرے گی۔