میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مٹھی، تھرپارکر میں قحط کی صورت حال سنگین ، مزید 3 بچے دم توڑ گئے

مٹھی، تھرپارکر میں قحط کی صورت حال سنگین ، مزید 3 بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

تھرپارکر میں قحط کی صورت حال سنگین ہوگئی، سول اسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہلاک ہونے والے 3 بچوں سمیت تھرپارکر میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 37 ہوگئی۔خیال رہے کہ تھر میں رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 536 ہوچکی ہے ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں تھر میں قحط کی صورت حال کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات کے دوران تھر میں قحط کے حالات پرپارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔واضح رہے کہ تھر میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت سندھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے ، مخالفین ایسے واقعات کو پی پی پی سرکار کی غفلت قرار دیتے ہیں، البتہ پارٹی کا موقف ہے کہ یہ صرف پروپیگنڈا ہے ، حکومت تھر کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں