میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(ن) کی حکومت نے عوام سے صرف وعدے نہیں کئے انکی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ‘ مریم نواز

(ن) کی حکومت نے عوام سے صرف وعدے نہیں کئے انکی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ‘ مریم نواز

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے صرف وعدے نہیں کئے بلکہ انکی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ،بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں ، کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ، این اے 120سمیت لاہور کے تمام حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز (ن) لیگ کے رکن اسمبلی ماجد ظہور کے دفتر میں لیگی عہدیداران ،کارکنوں اور یونین کونسل 61کے بلدیاتی عہدیداروںسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیدار ان سے علاقہ کے مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیںاور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کوجلد حل کرایا جائے گا۔پرانی انارکلی سمیت یونین کونسل 61کے جن علاقوں میںبھی واٹر سپلائی اور سیوریج کا کام ہونا ہے اسے فوری طور پر مکمل کیا جائے گا ۔حلقے میں عوامی مسائل کے حل کی نگرانی کررہی ہوں اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔انہوں نے کہا کہ این اے 120سمیت لاہور کے تمام حلقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام سے صرف وعدے نہیں کئے بلکہ ان کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کارکنوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ کارکنوں نے چاروں صوبوں کی آواز مریم نوازمریم نوا ز ،وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے ۔ قبل ازیں مریم نواز کی حلقے میں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں سے درخواستیں بھی وصول کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں