میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی طیارہ ساز کمپنی ایف سولہ کی صنعت سعودی عرب میں ہوگی،چیئرمین بوئنگ

امریکی طیارہ ساز کمپنی ایف سولہ کی صنعت سعودی عرب میں ہوگی،چیئرمین بوئنگ

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

طیارے بنانے والی بین الاقوامی معروف بوئنگ کمپنی کے سربراہ ماریک ایلن نے کہاہے کہ ایف سولہ لڑاکا طیاروں کے پَروں اور فوجی طیاروں کے دیگر پرزہ جات کی تیاری سعودی عرب کے اندر عمل میں آئے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مملکت کے ویڑن 2030 پروگرام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی لہر کو دیکھنے کے لیے ہم بہت پْرجوش ہیں۔ایلن کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ سعودی حکومت تفریحی اور سیاحت و سفر کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری کے لیے حقیقی طور پر کاربند ہے۔ ویڑن 2030 کے تحت حج سیزن میں زائرین کی تعداد کو 80 لاکھ سے 3 کروڑ تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ اس کے لیے سعودی عرب کے ہوابازی کے سیکٹر میں طلب میں اضافہ ہو گا۔ ہمارے نزدیک مشرق وسطی میں آئندہ 20 برسوں کے دوران 3350 طیاروں کی ضرورت ہو گی۔ اس ضمن میں طیاروں کی تیاری کے لیے 730 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ لہذا اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام پیش رفت ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔ایلن کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی معیشت بہت مضبوط ہے جہاں ہم مسلسل نْمو دیکھ رہے ہیں۔ کسی مخصوص علاقے کا تعین نہیں کر سکتے تاہم سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع منصوبہ بندی کی ہے اور اس کی صنعتی پالیسی بھی واضح ہے۔ اس سلسلے میں سیاحت ، سفر اور حج سیزن پر توجہ مرکوز ہے۔سعودی عرب میں ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے ایلن نے بتایا کہ ایف سولہ طیاروں کے پَر اور دیگر پرزہ جات مملکت میں تیار کیے جائیں گے۔ حقیقی چیلنج صلاحیت کا پیدا کرنا نہیں بلکہ حقیقی چیلنج صلاحیتوں اور قدرت کو وسعت دینا ہے اور ویڑن 2030 کے ضمن میں ہمیں اس ہدف میں کامیابی کا یقین ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں