میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے نے میگا کرپشن اسکینڈلز اور حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کرنے والا خصوصی سیل بند کردیا

ایف آئی اے نے میگا کرپشن اسکینڈلز اور حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کرنے والا خصوصی سیل بند کردیا

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ایف آئی اے نے میگا کرپشن اسکینڈلز اور حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کرنے والا خصوصی سیل بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے میگا کرپشن اسکینڈلز اور حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کرنے والا خصوصی سیل بند کردیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ براہ راست ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جوابدہ تھا جب کہ سیل کے بند ہونے کے باعث 50 سے زائد تحقیقات اور اہم مقدمات کی تفتیش متعلقہ زونل آفسز کو منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ایف آئی اے کے بند ہونے والے یونٹ میں اربوں مالیت کے درجنوں میگا کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات بھی التوا کا شکار تھیں، ایف آئی اے یونٹ میں جن کیسز کی تحقیقات التوا کا شکار تھیں ان میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کی تحقیقات اور ایئرمارشل(ر)اصغر خان کا کیس شامل تھا۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی جعلی این او سی پر بلٹ پروف گاڑیوں استعمال کرنے کے اجازت ناموں سمیت ای و بی آئی، پی ایس او، اوجی ڈی سی، این آئی سی ایل اور متعدد اداروں میں میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات زیر التوا تھیں۔واضح رہے کہ ایس آئی یو کے ذمہ داروں پر الزام تھا کہ وہ طویل عرصے سے انتہائی حساس نوعیت کے قومی معاملات کی تحقیقات کو دانستہ طور پر زیر التوا رکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں