میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبو ں سے ہزاروں افراد کو روز گار کے نئے مواقع اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم ہو نگی ،سید ناصر شاہ

ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبو ں سے ہزاروں افراد کو روز گار کے نئے مواقع اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم ہو نگی ،سید ناصر شاہ

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیرٹرانسپورٹ، اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں سے ہزاروں افراد کو روز گار کے نئے مواقع فراہم ہو نگے،اور جبکہ عوام کو جدید سفری سہولیات بھی میسئر ہو نگی ،ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے آج اپنے دفتر میں مختلف وفو د سے ملا قات کے مو قع پر کیا ،صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہو ئی شور اور دھویں کی آلو دگی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبو ں میں ما حول دوست بسوں کو بھی متعارف کرایا جائیگا تاکہ ماحولیا تی آلو دگی میں مزید اضافہ نہ ہو سکے ،انہو ں نے کہا کہ جہا ں شور کی آلو دگی کے باعث شہریوں کی سماعت متاثر ہو رہی ہے وہیں لو گوں میں اونچا سننے اور بو لنے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دھویں کی آلو دگی کے باعث شہری سانس اور پھیپڑوں کی مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ ما حول دوست منصوبو ں کو پر مو ٹ کیا جائے جبکہ حکومت اس حوالے سے انتہا ئی سنجیدہ ہے اور اپنے نئے منصوبو ں میں اس با ت کا خاص خیال رکھ رہی ہے اور کراچی میں چین کی مدد سے 600 ملین ڈالر کی لا گت سے بجلی سے چلنے والی بسوں کا منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ جا ئینز سمیت دیگر غیر ملکی سرمایہ کا ر کمپنیز کی جا نب سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے منصوبو ں میں سرمایہ کاری کیلئے بڑھتی ہو ئی دلچسپی اس با ت کا ثبو ت ہے کہ کراچی میں امن قائم ہو چکا ہے اور حکومت کی مثبت پا لیسیوں کے با عث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کانفیڈینس لیول میں بھی اضافہ ہو ا ہے ،صوبا ئی وزیر نے کہاکہ سرمایہ کا ر کراچی میں بلا جھجھک و خوف سرمایہ کا ری کرسکتے ہیں جسکے لیئے حکومت انھیں بھر پور تعاون اور مدد کیلئے تیا ر ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں