فاروق ستار، خالد مقبول سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی کی مقامی عدالت میں وزیراعلی ہاؤس کے سامنے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ تاہم عدالت نے مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔مقدمے میں نامزد ایڈووکیٹ محفوظ یار خان عدالت میں پیش ہوے جبکہ دیگر ملزمان کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ دیگر ملزمان میں مئیر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔