میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کا بل تو دینا ہو گا، نگراں وزیر اعظم نے ہاتھ کھڑے کر دیے

بجلی کا بل تو دینا ہو گا، نگراں وزیر اعظم نے ہاتھ کھڑے کر دیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں، بل تو دینا ہوگا، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بجلی کے بلز کے معاملے میں تجاویز دی ہیں خود کچھ نہیں کہوں گا کیا کررہے ہیں، مہنگائی اتنا بڑا مسئلہ نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں گے کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے۔ علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پروفیشنل کابینہ بنائی، ا?ئین نے تو ٹیکنوکریٹس کی سینیٹ میں جگہ بنائی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں