میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، پٹہ سسٹم مافیا کے 3 افسران کی ملک سے فرار کی تیاری

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، پٹہ سسٹم مافیا کے 3 افسران کی ملک سے فرار کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے 3 افسران نے ملک سے فرار ہونے کی حکمت عملی بنالی، پٹہ سسٹم کے ایس بی سی اے افسران نے محکمہ سے بیرون ملک جانے کی چھٹی منظور کرالی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف بڑے آپریشن کی حکمت عملی کے بعد پٹہ سسٹم مافیا کے ایس بی سی اے افسران نے ملک سے فرار ہونے کی حکمت عملی بنالی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سندھ کی نگراں حکومت ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے اور اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ سے نگراں صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی نے شہر میں ایک سال کے دوران ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات مانگی ہیں مذکورہ تفصیلات میں یہ بھی بتانے کا کہا گیا ہے کہ ان برسوںمیں مذکورہ علاقوں میں ایس بی سی اے کا کونسا افسر تعینات تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر بلدیات کے اس اقدام کے بعد ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا سے جڑے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ شہزاد آرائیں کے پٹہ سسٹم مافیا کے انتہائی قریبی تین افسران ڈائریکٹر ویجلنس اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع شیخ عرف ڈانسر نے ملک سے فرار ہونے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اس حوالے سے تینوں افسران نے محکمہ سے ایکس پاکستان لیف (پاکستان سے باہر جانے کی چھٹی) بھی حاصل کرلی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر پٹہ سسٹم کے دور میں ڈائریکٹر ویجلنس رہے اور اس دوران انہوں نے اعلیٰ افسران کو سب اچھے کی رپورٹ دی جبکہ ڈائریکٹر ویجلنس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ شہر بھر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات سے ڈی جی ایس بی سی اے اور ضلع کے ڈائریکٹر کو آگاہ کرے ذریعے کا کہنا ہے کہ اشفاق کھوکھر کو پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ڈائریکٹر ویجلنس کی سیٹ پر بٹھایا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ نہ بنائیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو کی تعیناتی ضلع جنوبی میں رہی اس نے لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کا فرنٹ مین بن کر غیر قانونی تعمیرات کرائیں ذریعے کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع شیخ عرف ڈانسر کو شہزاد آرائیں نے ضلع شرقی میں اپنا فرنٹ مین رکھا ہوا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ سمیع شیخ بہادر آباد، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں پٹہ سسٹم کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات کراتا تھا ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ تینوں افراد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کی ریڑھ کی ہڈی تھے اور ان سے پٹہ سسٹم کے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں