میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ریونیو :کراچی کے 11 مختیارکار اور 4 سب رجسٹرار معطل

محکمہ ریونیو :کراچی کے 11 مختیارکار اور 4 سب رجسٹرار معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ریونیو میں کرپشن سسٹم چلانے والے افراد کا گھیراؤ تنگ، کراچی کے 11 مختیارکار اور 4 سب رجسٹرار کو معطل کردیا گیا، مائکرو فلمنگ انچارج حیدرآباد منصور احمد کو بھی معطل کردیا گیا، منصور احمد کو سابقہ صوبائی وزیر مکیش کمار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو میں کرپشن سسٹم چلانے والے افسران کے خلاف گھیراؤ تنگ کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 11 مختیارکاروں سمیت 4 سب رجسٹرارز کو معطل کردیا گیا ہے، جرات کی رپورٹ کے مطابق نگران روینیو وزیر یونس ڈاگھا نے کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام سے رشوت کا مطالبہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ نگران صوبائی وزیر یونس ڈاگھا کی ہدایت کے بعد سیکریٹری روینیو بقا اللہ انڑ نے 11 افسران کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے معطل کئے گئے افسران میں ضلع ملیر کی بن قاسم ڈویزن کے مختیارکار محمد انور کنبھر۔ ابراہیم حیدری کے مختیارکار ریاض احمد مغیری۔ گڈاپ کے مختیارکار عبدالجلیل بروہی۔ ایئرپورٹ سب ڈویزن کے مختیارکار سمیع اللہ جمالی۔ مراد میمن سب ڈویزن کے مختیارکار محمد اسلم شر۔ گلشن اقبال کے مختیارکار ذوالفقار علی منگی۔ گلزار ہجری کے مختیارکار اعجاز الحسن اور شاہ فیصل کے مختیارکار حمود الرحمان قاضی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کورنگی سب ڈویزن کے مختیارکار محمد ابراہیم جونیجو۔ ماڑی پور کے مختیارکار عبدالحق چاوڑو اور منگھوپیر کے مختیارکار آصف علی بھنگوار کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، محکمہ ریونیو کے ممبر آر ایس اینڈ ای پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سب رجسٹرار 2 جمشید ٹاؤن طارق حسین مگسی، سب رجسٹرار 1 جمشید ٹاؤن جام عبدالرزاق ڈھر، سب رجسٹرار 2 گلشن اقبال شکیل احمد میمن اور سب رجسٹرار 2 گلشن اقبال شبیح الدین شاہ کو معطل کردیا گیا ہے، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں انچارج مائکرو فلمنگ حیدرآباد کو بھی معطل کردیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مائکرو فلمنگ انچارج ڈیجٹیل سکیننگ منصور احمد کو جاری کردہ شوکاز پر معطل کردیا گیا ہے اور اسے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کے پاس رپورٹ کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق منصور احمد کو سابقہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا اور اس کی پوسٹنگ بھی مذکورہ صوبائی وزیر کے فرمائش پر کی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ عہدے پر تقرری کیلئے سسٹم کی جانب سے ماہانہ ایک کروڑ روپے منتھلی کی رقم مقرر کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں