میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ادارے میں برسوں سے تعینات مافیا کی وصولی مہم تیز

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ادارے میں برسوں سے تعینات مافیا کی وصولی مہم تیز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، سالوںسے تعینات مافیا نے وصولی مہم کو تیز کردیا، اعلیٰ حکام کے نام پر بھاری رقم کے مطالبات، بلڈنگ انسپکٹر عاصم کی سربراہی میں عرس ڈاوچ، اورنگزیب رضی اور عدنان شاہ بخاری نے اتھارٹی میں الگ سسٹم نافذ کردیا، تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ آئے دن نوٹسز سے پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم کے تحت کام کرنے والے افسران نے وصولی مہم تیز کردی ہے، روزنامہ جرات کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ریجن آفیس میں معطل بلڈنگ انسپکٹر اور ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کے بہائی عاصم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد عرس ڈاوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد اورنگزیب رضی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی پر مشتمل منظم مافیا نے قاسم آباد اور لطیف آباد میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کے مالکان کو نوٹیسز کے ذریعے ہراساں کرکے بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں معتدد بلڈرز کو ڈیویشن، گراس کنسرٹکشن سمیت دیگر الزامات کے تحت نوٹیسز دے کر لاکھوں روپے طلب کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ اور عدنان شاہ بخاری نوٹیسز ذریعے سے بھتہ طلب کرنے والے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ذرائع کے مطابق بلڈرز سے اوپر پئسے دینے کے نام پر بھاری رقم طلب کی جا رہی جبکہ چھوٹے چھوٹے گھروں کی تعمیرات کی منظوری پر بھی 1 سے 3 لاکھ روپے رشوت لئے جا رہے ہیں، حیدرآباد ریجن آفیس کے سسٹم کے افسران کی جانب سے بھاری بھتہ طلبی پر تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد پریشانی کا شکار ہیں جبکہ شہر میں سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں