میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 75 افراد جاں بحق

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 75 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

مجموعی اموات1100
سے زائدہوگئیں
سندھ ،بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے
اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ، 162 پلوں کو شدید نقصان پہنچا ، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے
اسلام آباد (بیورورپورٹ)ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جبکہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں