میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،توہین قرآن میں ملوث اصل ملزم گرفتار،اعتراف جرم کرلیا

حیدرآباد،توہین قرآن میں ملوث اصل ملزم گرفتار،اعتراف جرم کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سوئپراشوک کمار
بے قصورنکلا
مذموم حرکت میں ملوث ملزم عبداللہ سرھیوں کادماغی توازن ٹھیک نہیں ،اس کے گھرسے تمام شواہداکٹھے کرلیے گئے ،پولیس
مذہبی فسادات پرقابوپانے میں تعاون کرنے پرتمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اورمذہبی جماعتوں کے مشکورہیں ،ایس ایس پی حیدرآباد
حیدرآباد(رپورٹ :علی نواز)حیدرآباد میں توہین قرآن والے واقعے کا ڈراپ سین، پولیس کا واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی، ملزم عبداللہ سرھیو نے اعتراف جرم کرلیا ہے، گھر سے تمام شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ہیں، ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، پولیس ترجمان، گرفتار سوئیپر اشوک کمار بے قصور نکلا ہے، ترجمان، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں توہین قرآن واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے، ترجمان حیدرآباد پولیس نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ22 اگست کی دوپہر تھانہ کینٹ کی حدود رابی سینٹر پلازہ صدر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک واقع پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تمام مسلمانوں میں اس عمل کو لیکر انتہائی غم و غصہ اور اشتعال پھیل گیا جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماں کیساتھ ملکر لوگوں کو منتشر کیا اور حیدرآباد کو مذہبی فساد کی آگ سے بچایا، کینٹ پولیس نے موقع پر رابی پلازہ کے سوئیپر اشوک کمار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس صاحب کی سربراہی میں اے ایس پی بلدیہ حسین وارث, ڈی ایس پی کینٹ محمد اسلم پٹھان، سی آئی اے انچارج منیر عباسی اور ایس ایچ او کینٹ انسپیکٹر اعجاز لاکھو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، ترجمان کے مطابق حیدرآباد پولیس بالخصوص سی آئی اے پولیس نے اس انتہائی اہم کیس کو حل کرنے میں دن رات ایک کیا اور تمام صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے اس کیس کے مرکزی ملزم عبداللہ ولد سلیم احمد سورھیو کو گرفتار کرلیا ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا مسلمان ہے اور اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ملزم کے بیان کے بعد ملزم کے گھر سے تمام شواہد اور ثبوت اکھٹے کیے گئے جس سے اسکے بیانیے کی تصدیق ہوئی، ملزم کے گھر کے دیگر افراد کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کیا جنہوں نے بذات خود اس گھنانے عمل میں عبداللہ کے شامل ہونے کی تصدیق کی جبکہ اشوک کمار سوئیپر کو بے گناہ قرار دیا جو پولیس کی تفتیش میں بھی بے گناہ قرار پایا ہے، ترجمان کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تعاون اور رہنمائی سے حیدرآباد شہر میں مذہبی فسادات کی ا س آگ کو قابو میں لیا گیا اور پولیس کو اس بلائنڈ کیس کو حل کرنے میں مدد حاصل ہوئی..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں