میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلی حیدرآباد ، ٹیکسوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے گھپلے

بلدیہ اعلی حیدرآباد ، ٹیکسوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے گھپلے

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

، سیکریٹری کی اجازت کے بغیر ایڈورٹائزنگ ٹھیکے کی بڈ تین کروڑ سے 12 کروڑ کردی گئی،ٹھیکاکسی کونہیں دیاگیا
ایڈمنسٹریٹرفاخر شاکرکی سرپرستی میں گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت اور کلرک صائم بھاری نذرانو ں کی وصولی میں مصروف
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ)بلدیہ اعلی حیدرآباد ، ٹیکسوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے گھپلے، سیکریٹری کی اجازت کے بغیر ایڈورٹائزنگ ٹھیکے کی بڈ تین کروڑ سے 12 کروڑ کردی گئی، رقم بڑھانے کے لیے کسی سے کوئی نے ٹھیکہ نہیں لیا، گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت اور کلرک صائم کی وصولی، سرکاری خزانے کا لاکھوں روپے کا نقصان، دونوں ملازمین کو ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کی سرپرستی حاصل ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی حیدرآباد میں ٹیکسوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، بلدیہ اعلی حیدرآباد کی جانب سے تین سال کیلئے ایڈورٹائزنگ ٹھیکہ دیا جاتا ہے تاہم اس مرتبہ منصوبابندی کے تحت تین کروڑ کا ٹھیکے کی رقم بڑہا کر 12 کروڑ کر دی گئی جس کے باعث ٹھیکیدارون نے ٹھیکہ نہیں لیا، ٹھیکہ نہ ہونے کے باعث ایڈورٹائزنگ کا تمام کام گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت اور کلرک صائم کے حوالی کیا گیا ہے جبکہ ایڈورٹائزنگ ٹیکس چالان جارے کرنے والے ڈائریکٹر نجیع اللہ ابڑو کو ہٹا دیا گیا، ذرائع کے مطابق شہر بھر میں نصب کئے گئے بل بورڈز و اسکرینوں سے بھاری رقم لی جا رہی ہے جبکہ لاکھوں روپیوں کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے چونا لگایا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی حیدرآباد فاخر شاکر دونوں ملازمین کی سرپرست ہیں اور ان کی آشیرباد سے لاکھوں روپے کے گھپلے جاری ہیں، واضع رہے کہ عبدالوہاب راجپوت کو معطل بھی کیا گیا تھا تاہم فاخر شاکر کی دبا پر دوبارہ بحال کیا گیا جبکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عبدالوہاب راجپوت کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں