میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی انکروچمنٹ حکام کی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اینٹی انکروچمنٹ حکام کی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

مجھے جیل کے بی 9 ون وارڈمیں رکھا گی، یہ وارڈ دہشت گردوں کیلئے مختص ہے، میری ٹانگ میں پس پڑچکی ہے ،حلیم عادل شیخ
مجھے دودن سے کھانے کونہیں دیاگیا۔ مجھے رات کوتین بجے اٹھاکرویڈیوفلم دکھائی جاتی ہے۔ مجھے دھکا دیکرگرایا گیا،عدالت میں بیان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کی اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔منگل کوملیرکورٹ کراچی میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ملیرکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ حکام کوآئندہ سماعت پرچالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ملیرکورٹ کراچی میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر 25 ایکڑ زمین پر قبضے کے مقدمے میں اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔رہنما تحریکِ انصاف حلیم عادل شیخ نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے جیل کے بی 9 ون وارڈمیں رکھا گی۔ یہ وارڈ دہشت گردوں کیلئے مختص ہے۔حلیم عدال شیخ نے عدالت کو بتایا کہ میری ٹانگ میں پس پڑچکی ہے لیکن علاج نہیں کیا جا رہا۔ مجھے دودن سے کھانے کونہیں دیاگیا۔ مجھے رات کوتین بجے اٹھاکرویڈیوفلم دکھائی جاتی ہے۔ مجھے دھکا دیکرگرایا گیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے بیان میں کہا کہ مجھے جیل کے اندرسے ہی نئی ایف آئی آرمیں گرفتارکرلیاگیا۔عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ آپ نے حلیم عادل شیخ کوگریبان سے کیوں پکڑا۔تفتیشی افسرانسپکٹرسہیل نے جواب دیا کہ میں نے گریبان سے نہیں پکڑا۔ یہ گرنے لگے تھے میں قمیض پکڑکرگرنے سے بچایاتھا۔وکیل صفائی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف تپیدارنے ایف آئی آردرج کی ہے۔ مقدمے میں کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں۔ یہ مقدمہ مسلم لیگ(ن)کے چوہدری جمیل کیخلاف ہے۔اشرف سموں ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ معززاپوزیشن لیڈرکولینڈ گریبرسے ملایا جارہاہے۔حلیم عادل شیخ کوہرمقدمے میں عدالت سے ریلیف ملاہے کیونکہ سارے مقدمے جھوٹے ہیں۔رکن اسمبلی کواسپیکرکی اجازت کے بغیرگرفتارنہیں کیاجاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں