میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف سیاست سے زیادہ پارٹی ٹاس پرتوجہ مبذول رکھیں،فوادچودھری

شہبازشریف سیاست سے زیادہ پارٹی ٹاس پرتوجہ مبذول رکھیں،فوادچودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنے کی بجائے اپنے بھائی کو برطانیا سے وطن واپس بلائیں،جس طرح وہ عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ باعث شرم ہے،پوری دنیا کی توجہ اس وقت افغانستان پر ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اس بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ پیر کو شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی ،انہیں مشورہ ہے کہ اگر ہنسی مذاق کے موڈ میں ہوں تو ایسی جگہ پر نہ جائیں بلکہ اپنی رہائش گاہ پر ایسی پریس کانفرنس کریں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنیکی بجائے اپنے بھائی کو برطانیا سے وطن واپس بلائیں،شہباز شریف کے بھائی وطن واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں،انہوں نے اپنے نواسے کی شادی پر ایک ملین ڈالر خرچ کئیاوررات کو شہباز شریف اور نوازشریف نے پاکستانی عوام کے لئے مہنگائی پر ٹسوے بہائے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے مسائل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان اربوں روپے کی عیاشیاں کررہا ہے ایک تقریب پر کروڑوں روپے خرچ کررہا ہے،اْدھر آپ مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں ، مہنگائی سمیت تمام حالات کا سامنا عوام نے کرنا ہے ان کو لندن میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کی جتنی پروا ہے ہمیں پتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف مقدمات کی جوصورتحال ہے اس میں وہ سیاست چھوڑیں اور اپنے وکیلوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا کریں،جس طرح کے حالات ہیں لگتا نہیں کہ وہ زیادہ عرصہ جلسوں سے خطاب کرسکیں گے،ان کے خلاف مضبوط کیسز ہیں جلد ہی ان کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کی منافقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر کوئی بات نہیں کی،وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف برطانیا میں خوش رہیں اور برطانیا اور امریکا ان سے خوش رہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ باعث شرم ہے،شہباز شریف کو چاہئے کہ فی الحال سیاست پر کم توجہ دیں کیونکہ ان کی پارٹی میں یہ ٹاس ہو رہا ہوتا ہے کہ اس مہینہ وہ صدر ہیں اگلی باری مریم نواز اور اس سے اگلی بار شاہد خاقان عباسی صدر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں