میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،حیدرآبادکیلئے الگ نوٹیفکیشن پرتاجربرادری سرپااحتجاج

کراچی ،حیدرآبادکیلئے الگ نوٹیفکیشن پرتاجربرادری سرپااحتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کورونا پابندیوں سے متعلق کراچی اور حیدرآباد کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کرنے پر تاجربرادری نے شدید احتجاج کیا ہے۔آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما فیضان راوت نے انڈور ڈائننگ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجر دشمنی کا ثبوت دیا۔ کراچی اور حیدرآباد کے لیے الگ قانون منظور نہیں ہے۔ہم سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ لاک ڈائون کے نام پر بہت نقصان ہوچکا ہے۔سندھ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور وزیر اعلی سندھ محکمہ داخلہ کو ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیں۔تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینراور الیکٹرونکس ڈیلرز کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہاکہ اندرون سندھ کی طرح کراچی میں بھی مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اندرون سندھ سے زیادہ ویکسینیشن کرانے پر بھی کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اپیل نظر انداز کی تو تاجر خود رات دس بجے تک دکانیں کھولنے پر مجبور ہوں گے۔ وفاقی حکومت بھی کراچی میں جمعہ کے روز کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں