میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام چاہتے ہیں نواز شریف دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں، مریم نواز

عوام چاہتے ہیں نواز شریف دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور :سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف دوبارہ سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میںمریم نواز نے کہا کہ لوگوں کی نواز شریف سے محبت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مزید لکھا کہ لوگ نہ صرف نواز شریف کو واپس وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ وہ (عوام)چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کو درست سمت پر لانے کے لیے دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں۔مریم نواز نے کہا کہ بھیرہ پر جب دوپہر کے کھانے کے لیے رکی تو وہاں موجود ہر شخص نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھا اور ان سے اپنی قربت اور حمایت کا یقین دلایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں