میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے ، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ،کراچی کے مسائل صرف ایک حکومت کے نہیں ہیں، شہر قائد کے مسائل حل کرنا ہوں گے ،مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں کو اعتراض تھا اور جب بول رہی ہیں تو بھی اعتراض ہے ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی، اس طرح کی بارشوں میں دبئی، عمان اور جدہ ڈوب گئے تھے ،کراچی کے بے پناہ مسائل ہیں اور یہ مسائل وفاقی اور صوبائی حکومت کے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل مل کر حل کرنے ہوں گے اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ جب بارش زیادہ ہو گی تو پانی بھی اکٹھا ہو گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں بارش کے دوران ڈیفنس کا علاقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور شہر قائد میں پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام ہونا چاہیے ، جب بجلی بند ہو گی تو موبائل فون سروس بھی متاثر ہو گی ۔ ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔کراچی کے مسائل پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے اور صوبے جواب دے رہے ہیں، اب ان چیزوں کی گنجائش نہیں ہے ، کوشش کرنی چاہیے مسائل حل ہوں، وفاقی صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ مریم نواز جب خاموش رہتی ہیں تو کہتے ہیں وہ خاموش ہو گئی، جب مریم کچھ بولتی ہے تو سب کہتے ہیں کہ وہ بول رہی ہے ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں، وہ سیاست میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں