سندھ ہائیکورٹ نے بغیر بجلی کے کیسز کی سماعت کا آغاز کیا
ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
کراچی میں تین روز قبل ہوئی بارش کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ابھی تک نہ تو بجلی بحال ہوسکی اور نہ ہی عدالتوں میں صفائی کا کام شروع ہوسکا ۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیسز کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جن جن کیسز کی فائلیں عدالت میں موجود ہیں ان کی کارروائی شروع کی جائے ، جبکہ فائلز موجود نہ ہونے والے کئی کیسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب شہر میں موجود مختلف عدالتوں کے احاطے سے برساتی پانی اور کیچڑ صاف نہیں کیا جاسکا، عدالتوں میں موجود کیچڑ اور بدبو کے سبب وکلا اور سائلین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔