میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر اٹھا یا جائے گا

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکی کانگریس میں مسئلہ کشمیر اٹھا یا جائے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مئوقف کو عالمی سطح پر ایک اور بڑ ی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی راہ ہموار ہو گئی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء ذیلی کمیٹی جنوبی ایشیاء میں انسانی حقوق کی صورتحال پر جلد سماعت کرے گی، جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پرتوجہ مرکوز ہو گی۔ امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر جلد بحث کی جائے گی۔ دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں پہلی بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آئے گا۔ یورپین یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس2 ستمبر کو ہو گا جس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان بھی شرکت کریں گے ۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء ذیلی کمیٹی کے ڈیموکریٹ چیئرمین بریڈشرمن نے کمیٹی کا خود اجلاس بلایا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر بات ہو سکے ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی میں سماعت کے بارے میں ڈیموکریٹ کانگریس مین نے کہا کہ بھارت نے کئی سیاسی رہنمائوں کو گرفتار کیا ہے اور حد یہ کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون تک بند کر کے روز مرہ زندگی جام کر دی ہے ۔5 اگست سے جاری کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو غذا اور دوائیں تک میسر نہیں۔ یہی وجہ کہ کمیٹی کے چیئرمین نے انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ بریڈ شرمن نے ساتھی رکن کانگریس آندرے کارسن کے ساتھ مل کر آبادی سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے ملاقات کی تھی، جس میں ان کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں اپنے عزیوں کے حوالہ سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ بریڈ شرمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں مزید جاننے کے منتظر ہیں ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے بارے میں 16اگست کو میٹنگ کر چکی ہے ، جو اس بات کا اعتراف تھی کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح کی حیثیت رکھتا ہے ۔ تمام تر کوششوں کے باوجود بھارت وہ میٹنگ رکوانے میں بھی ناکام رہا تھا اور اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کانگریس کی امور خارجہ سے متعلق میٹنگ بھی بھارت کی سفارتی شکست کا اظہار بنے گی، یعنی مسئلہ کشمیر پر بھارت کے لئے اگست کے بعد ستمبر بھی سفارتی طور پر ستمگر بننے جا رہا ہے ۔ دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں پہلی بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آئے گا۔ یورپین یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس2ستمبر کو ہو گا جس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان بھی شرکت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں