میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی کشمیر میں ظلم و بربریت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے ،فردوس عاشق

مودی کشمیر میں ظلم و بربریت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے ، کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرفیو کو 26 دن ہوئے ، کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ہے ، اشیا خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت ہے ، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا، عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں