میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کی اپیل، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا

وزیر اعظم کی اپیل، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پوری پاکستانی قوم نے ’’کشمیر آور ‘‘ منایا۔کراچی،اسلام آباد، لاہور،پشاور،کوئٹہ،حیدر آباد ، سکھر،میرپور خاص،نوابشاہ،ملتان ودیگر شہروں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرے،جلوس ریلیوں کا انعقاد،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے،۔’’کشمیر آور‘‘ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کیساتھ شرکت کی۔ دوپہر کے 12 بجتے ہی پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آگئی۔ سائرن بجائے گئے اور تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہوگئے، گاڑیاں جہاں تھیں وہیں کھڑی ہوگئیں، قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا گیا۔ سرکاری ملازمین نے دفاتر سے نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ٹیچرز اور طلبہ بھی اسکولوں سے باہر نکل آئے اور کشمیری عوام کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلائے گئے،کراچی کے کاروباری شعبے نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر سے یکجہتی کال پر بھرپور طریقے سے لبیک کہتے ہوئے شہر کے مالیاتی، تجارتی اور صنعتی علاقے بند رکھے۔وزیراعظم عمران خان کی کال پر 12 بجے کراچی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بند ہوگیا، پورٹ، اسٹاک ایکسچینج، اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس سب بند ہوگئے۔گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں مرکزی بینک کا پورا عملہ یکجہتی کے لیے دفاتر سے باہر آگیا۔ وزارت خارجہ کے زیر اہتمام بھارتی یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔وزارت خارجہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب ہو ئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،پاکستان کے قومی ترانے اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانوں سے ہوا۔وزارت خارجہ کے زیر اہتمام بھارتی یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کا آغاز دفتر خارجہ کی عمارت سے ہوا، شاہراہ دستور پر سے ہوتی واپس وزارت پہنچی ۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ریلی کی قیادت کر رہے تھے ،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، وزارت خارجہ کے افسران بھی ریلی میں شریک تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں