میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی میڈیا نے پردہ چاک کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی میڈیا نے پردہ چاک کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

عالمی میڈیا نے مودی سرکار کی تمام تر چالاکیوں اور عیاریوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم، 25 روز سے جاری کرفیو، نظام زندگی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کی بندش پر عالمی میڈیا بھی بول پڑا۔ بی بی سی، سی این این، واشنگٹن ٹائم، وائس آف امریکا اور نیویارک ٹائمز سمیت دیگر کئی عالمی خبر رساں ادارے بھارتی فوج کے مظالم پر اشک بار نظر آئے ،کشمیریوں نے بھارتی چھاپوں ، مارپیٹ اور تشدد کی داستانیں سناتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج نے ہمیں مارا پیٹا، ہم پوچھتے رہے ہم نے کیا کیا ہے ، وہ کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے، انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اور بس ہمیں مارتے رہے، بجلی کے جھٹکے دیے ، تاروں سے پیٹا ، بے ہوش ہونے کے بعد ہوش میں لانے کیلئے بھی بجلی کے جھٹکے دیے ،ہم چیخے تو ہمارے منہ مٹی سے بھر دیتے ، ہم نے کہا تشدد نہ کریں بس گولی مار دیں ۔رپورٹس کے مطابق کشمیریوں نے رات گئے بھارتی چھاپوں، مار پیٹ اور تشدد کی ملتی جلتی کہانیاں سنائیں اور بھارتی سیکورٹی فورسز پر مارپیٹ اور تشدد کے الزامات لگائے۔بی بی سی کے مطابق کشمیریوں نے بتایا کہ مقبوضہ وادی کے محصور شہریوں نے بتایا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے متنازع فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی فوج گھر گھر گئی، بھارتی فوج نے راتوں میں چھاپے مار کر گھروں سے لوگوں کو اٹھایا اور سب کو ایک جگہ پر جمع کیا۔شہریوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہمیں مارا پیٹا، ہم پوچھتے رہے ہم نے کیا کیا ہے ،لیکن وہ کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے، انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اور بس ہمیں مارتے رہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہمیں لاتیں ماریں، ڈنڈوں سے مارا، بجلی کے جھٹکے دیے، تاروں سے پیٹا، جب بیہوش ہو گئے تو انہوں نے ہمیں ہوش میں لانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دیے، بھارتی فورسز نے ہمیں ڈنڈوں سے مارا اور ہم چیخے تو انہوں نے ہمارے منہ مٹی سے بھر دیے۔ایک کشمیری شہری نے بی بی سی کے رپورٹر کو بتایا کہ میں موت کی دعا کر رہا تھا، کیونکہ یہ تشدد ناقابلِ برداشت تھا، بھارتی فورسز سے کہا کہ ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں۔رپورٹ کے مطابق شہری نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکار پوچھتے رہے کہ پتھراؤ کرنے والوں کے نام بتاؤ اور وارننگ دی کہ کوئی بھی بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت نہ کرے۔ مقبوضہ کشمیر کے ننھے منے بچوں کی پکڑ دھکڑ کے دل ہلادینے والے مناظر کی جھلکیاں بھی امریکی اخبار کی رپورٹ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں