میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا امن پولیس کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

کراچی کا امن پولیس کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ،سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جمعہ کوسینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا۔انکی آمدپرپولیس کے چاک وچوبنددستے نے گارڈآف آنرپیش کیا،آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے انکابھرپوراستقبال کیا۔اس موقع پر ایئرچیف مارشل نے پولیس افسران سے خطاب کے دوران کہا کہ جرائم کیخلاف پولیس ہراوّل دستے کی حیثیت رکھتی ہے آج جو ہم سندھ اورباالخصوص کراچی میں پرسکون ماحول اور امن وامان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیںیہ سب شہدائے پولیس سندھ کی بے مثال اور انمول قربانیوں کا نتیجہ ہے۔امن کی اس فضاء میں پولیس کے ان غازیوں کا کردار بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے کہ جنہوں نے جرائم کیخلاف جنگ انتہائی جراُت اوربہادری کیساتھ لڑی اور آج بھی وہ اس جنگ کا حصہ ہیں۔میں اپنی اور پاک فضائیہ کیجانب سے شہدائے پولیس اور غازیوں کی خدمات کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتا ہوں اورفرض کی راہ میں انکی عظیم قربانیوں کو سیلیوٹ پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ایئرچیف مارشل کو آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کیجانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور انکی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں