میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناقص تعمیرات،کراچی کے ڈاکخانے انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

ناقص تعمیرات،کراچی کے ڈاکخانے انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

(رپورٹ:مختار احمد)حالیہ بارشوں سے شہر کراچی کے متعدد ڈاکخانوں کی چھتیں ناقص تعمیرات کی وجہ سے بوسیدگی کا شکار ہو کر مرحلے وار جھڑنے لگیں جس کے تحت کسی بھی وقت مکمل چھت گر نے سے بڑے پیما نے پر جا نی اور ما لی نقصان کا اندیشہ ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک جہاں کرپشن معمولات میں شامل ہے۔ بلڈنگ برانچ کی طرف سے عرصہ دراز سے ڈاکخانوں کی مر مت کے نام پر فنڈز حاصل کئے جا نے کے باوجود کسی قسم کی مر مت کا کام نہ ہو نے کے سبب اکثر و بیشتر ڈاکخانے جن میں ناظم آباد ،لیاقت آباد ،کورنگی ،شانتی نگر و دیگر ڈاکخانے شامل ہیںحالیہ بارشوں کا بوجھ نہ سہا سکیں اور اکثر و بیشتر ڈاکخانوں کی چھتیں اور دیواروںپر کیا جا نے والا پلاستر جھڑنے لگا اور اس حوالے سے ناظم آباد اور کورنگی ڈاکخانے کی چھتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر عملے پر گر نے لگیں جس کے سبب عملے کے لوگ معمولی زخمی بھی ہو ئے اسی حوالے سے ناظم آباد ڈاکخانے کی عمارت کی چھت بھی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور گزشتہ دنوں با قاعدہ طور پر چھت کے مختلف حصے بارش کے موقع پر کائونٹر اور کام کر نے والے عملے کی ٹیبل کرسیوں پر گر پڑا، مگر خوش قسمتی سے ملازمین کی غیر موجودگی کے سبب عملے کے ارکان بچ گئے، مگر اس کے با وجود محکمے کی بلڈنگ برانچ کی جا نب سے تاحال ان بوسیدہ عمارتوں کی کی تعمیرومر مت کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑے جا نی اور ما لی نقصان کا اندیشہ ہے جس کے پیش نظر عملے کے چند ارکان نے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کو ایک خط روا نہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب شہر کے مختلف ڈاکخانوں کی عمارتیں جو کہ پہلے ہی کمزور تھیں بارشوں کے سبب مزید کمزور ہو چکی ہیں، لہذا فوری طور پر بلڈنگ برانچ کو اسے مر مت کر نے کے احکا مات جاری کیے جا ئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں