میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ، عید وہیں کریں گے

نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن روانہ، عید وہیں کریں گے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گئے ، نواز شریف عید الاضحی بیرون ملک ہی منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جاتی امراء رائے ونڈ سے انتہائی سخت سیکورٹی میں لاہور ایئرپورٹ پہنچے اورنجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی ،محسن رانجھا سمیت دیگر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رخصت کیا ۔ اس موقع پر ایئر پورٹ پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازاور حسن نواز پہلے ہی اپنی والدہ کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 17 اگست کو لندن روانہ ہوئی تھیں جہاں 22 اگست کو انہیں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بیگم کلثوم نواز اس وقت بھی لندن میں مقیم ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ بیگم کلثوم نواز 17 ستمبر کو ہونے والے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں