میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ سماجی بہبود ، دارالسکون سوسائٹی کو 20 کروڑ جاری

محکمہ سماجی بہبود ، دارالسکون سوسائٹی کو 20 کروڑ جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت سندھ کے محکمہ سماجی بہبود نے بجٹ کو مال غنیمت سمجھ لیا۔ کروڑوں روپے دارالسکون نامی این جی او جاری کر دیئے۔ اعلی حکام نے انکوائری کی سفارش کر دی۔ 69 کروڑ کے غبن پر بھی کارروائی نہیں ہو سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ سماجی بہبود نے مالی سال 23-2022 کے دوران دارلا سکون سوسائٹی کراچی کو 20 کروڑ روپے جاری کئے۔ کروڑوں روپے سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے جاری ہوئے۔ جبکہ محکمہ سماجی بہبود کی مالی سال 22-2021 کے دوران فارینزک آڈٹ 69 کروڑ 10 روپے کے فنڈز کا غبن سامنے آیا۔ آڈٹ فرم کی جانب سے قانونی رائے طلب کرنے پر تجویز دی گئی کہ رقم وصول کی جائے اور غبن کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ محکمہ سماجی بہبود نے دستاویزی ثبوتوں اور خواہد کے باوجود 69 کروڑ کا غبن کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ محکمہ سماجی بہبود میں 69 کروڑ کی خطیر رقم کے غبن کے باوجود این جی او دارالسکون سوسائٹی کراچی کو 20 کروڑ جاری کرنا سوالیہ نشان ہے۔ آڈٹ حکام نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو آگاہ کیا کہ دارلسکون سوسائٹی کراچی کو 20 کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں اور اس پر ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔ محکمہ سماجی بہبود نے تحریری درخواست کے باوجود ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس پر آڈٹ افسران نے دارالسکون سوسائٹی کراچی کو 20 کروڑ جاری کرنے پر اعلیٰ سطحی انکوائری کرنے اور ذمیداران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں