میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، بغیر نقشہ منظوری ضلع وسطی میں تعمیرات

سندھ بلڈنگ، بغیر نقشہ منظوری ضلع وسطی میں تعمیرات

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سند بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بغیر نقشہ منظوری خلاف ضابطہ تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ،اس کا کھلا مظاہرہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کی جانب سے اعلانیہ کیا جارہا ہے ، عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے موصوف نے ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ شروع کروارکھا ہے ، ذرائع کے مطابق بدعنوان افسران کی فہرست میں شامل عمران رضوی ڈی جی سسٹم کا اہم حصہ ہیں اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر مافیا سے گہرے روابط ہیں ، اسی بنیاد پر ناظم آباد نمبر 5 ، پلاٹ نمبر A2/31، E9/21،C2/20اورC5/2 پر خلاف قانون تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی غیرقانونی امور کو جان بوجھ کر نظرانداز کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں