میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیاں

گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ ) گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کی پلاٹس میں بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل، عارف بلڈرز کی مارکیٹنگ کمپنی کے گرد گھیراؤ تنگ، ، ادارہ ترقیات نے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی، لے آؤٹ پلان کے برعکس 186 پلاٹس غیرقانونی فروخت کئے گئے، تمام ریکارڈ طلب، عارف بلڈر کے مختلف منصوبوں کا ریکارڈ غائب ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کی گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کی میگا اسکینڈل پر رئیل مارکیٹنگ نامی کمپنی کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق رئیل مارکیٹنگ کی پس پردہ عارف بلڈر ہیں جنہوں نے ادارہ ترقیات کے اہم افسر سے سازباز کرکے گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم کے چار فیز کی بکنگ، تشہیر و اقساط وصول کرنے کیلئے معاہدہ تاہم وہ معاہدہ 2015ء میں ختم ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود رئیل مارکیٹنگ غیرقانونی طور پر رقم وصولی کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن مذکورہ کمپنی کے ذریعے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا، ادارہ ترقیات حیدرآباد نے مذکورہ معاملے پر چھان بین شروع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈمینجمنٹ کی پیشہ کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رئیل مارکیٹنگ مینجنگ کنسٹلنسی کی طرف سے بک گیا پلاٹ گلستان سرمست کے لے آؤٹ پلان میں دستیاب نہیں ہے، رپورٹ کے مطابق 186 کمرشل پلاٹ جو آپ نے بک کئے وہ بھی متعلقہ اتھارٹی کی منظور شدہ لے آؤٹ میں دستیاب نہیں ہیں، ادارہ ترقیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات شروع کی تھی تاہم بدنام زمانہ بلڈر نے لین دین کرکے معاملے کو دبا دیا، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کے اکثر منصوبوں کا ادارہ ترقیات کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، واضع رہے کہ عارف بلڈر حیدرآباد میں سرکاری و رفاہی پلاٹس پر قبضوں اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں 30 سے زائد تحقیقات زیر التواء ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں