سول اسپتال سے لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری چوری، او پی ڈی میں توڑ پھوڑ
جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں سندھ کے سب سے بڑے سرکاری سول اسپتال کی سیکورٹی کا پول کھل گیا، اسپتال میں چوروں نے لاکھوں روپے کی قیمتی مشینری چوری کی اور او پی ڈی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ کراچی میں اب سرکاری اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے چوروں نے سول اسپتال سے قیمتی مشینری چوری کرلی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ چوری کا واقعہ اس وقت ہوا جب اسپتال کی او پی ڈی دو روزہ سرکاری چھٹی کی وجہ سے بند تھی۔ چور نیور و لوجی او پی ڈی کی سیمنٹ کی جالیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ سول اسپتال کے درجنوں سرکاری و پرائیویٹ گارڈز کو چوری کا علم نہ ہوسکا۔ سامان غائب ہونے پر انتظامیہ نے پوری سیکورٹی کو طلب کیا، جس کی وجہ سے او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اسپتال میں چوری کے دوران ملزمان نے او پی ڈی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔