میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ فراہمی و نکاسی آب، حب ڈیم فل ،ویسٹ کے شہری پھر بھی پانی کے لیے پریشان

محکمہ فراہمی و نکاسی آب، حب ڈیم فل ،ویسٹ کے شہری پھر بھی پانی کے لیے پریشان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ جوہر مجید شاہ) محکمہ فراہمی و نکاسی آب حب ڈیم فل ویسٹ کے شہری پانی کی راہ تک رہے ہیں پانی چوری مافیا کے سرپرست جیبیں گرم کرنے میں مگن انسداد پانی چوری ویسٹ کے انچارج ” عامر ” مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کے مرتکب یا پھر ” مال وصولی مشن ” محکمے کی جانب سے پانی چوری کے خلاف مہم کالی بھیڑوں نے کمائی اور وصولیوں میں بدل دی ” ویسٹ میں پانی چوری مافیا کے خلاف مہم درجن بھر سے زائد ” ایف آئی آرز ” کے باوجود ویسٹ پانی چوروں کا بادشاہ و بازیگر ” مبین مہمند ” عامر پیجر ” کی نظروں سے اوجھل یا پھر مہربانیوں اور نوازشات کے زیر سایہ پانی چوروں کے خلاف مہم محکمہ جاتی مافیا کی مرہون منت ہوکر رہ گئی شہریوں سماجی و سیاسی شخصیات نے مئیر کراچی ڈپٹی مئیر ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سے گھر کی خبر لینے کی پرزور اپیل کردی ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد محکمہ جاتی اور بیرونی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پانی کی چوری کا بڑا نیٹ ورک متحرک ہوگیا ہے انچارج ویسٹ اینٹی تھیفٹ سیل ” عامر پیجر جبکہ اسکے ساتھ پانی مافیا ویسٹ کا ڈان مبین مہمند اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر خالد عباسی ” کا غیرقانونی ” ٹرائیکا” پانی پر ڈاکہ زنی میں مصروف سندھ حکومت اور ادارے کو ” آمدنی ” کی مد میں کروڑوں کا جھٹکا دیا جارہا ہئے جبکہ ویسٹ کے شہریوں کو پانی کیلے ترسایا جارہا ہئے دوسری جانب امن و امان کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہئے ادھر ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج نے اپنے مہرباں و معتمد خاص پانی چوری کے ڈان ” مبین مہمند ” کو پانی چوروں کی لسٹ سے باہر کرتے ہوئے ” کلین چٹ ” جاری کردی حیرت انگیز طور پر پانی مافیا کے خلاف آپریشن اور لگ بھگ ایک درجن سے زائد ” ایف آئی آرز ” مقدمات کا اندراج ہونے کے باوجود کسی بھی ایف آئی آر میں پانی مافیا کے ڈان ” مبین مہمند ” کا نام شامل نہیں جبکہ واضح اور یاد رہے کہ مئیر کراچی نے پانی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پانی کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانے کیلے بھی سخت احکامات جاری کئے ہیں ادھر یاد رہے کہ گزشتہ دنوں منگھو پیر پختون آباد میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور غیر قانونی بلک لائنوں سے ناجائز کنکشنز کی فراہمی کے خلاف دوران آپریشن ” پانی چوری مافیا ” کے خلاف لگ بھگ 14 کے قریب مقدمات درج کئے گئے مگر خلاف توقع اس علاقے میں پانی چوروں کا ڈان جسکا بڑا نیٹ ورک یہاں سرگرم ہئے ” مبین مہمند ” کے خلاف کوئی مقدمہ و ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا حیران کن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں