میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ، وڈیروں کے کہنے پر ڈاکٹرز افسران کے تقرر،تبادلے

محکمہ صحت سندھ، وڈیروں کے کہنے پر ڈاکٹرز افسران کے تقرر،تبادلے

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) محکمہ صحت سندھ میں وڈیروں کے کہنے پر ڈاکٹرز افسران کی تقرریاں و تبادلے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بلدلیاتی انتخابات میں ووٹ نہ دینے کے انتقام پر گریڈ 17 کے ڈاکٹر کا لاڑکانہ سے تھر تبادلہ کردیا گیا، پیپلزپارٹی ایم پی اے کے بھائی کی جانب سے ڈاکٹر کو برادری کے لوگوں کے ساتھ قرآن شریف پر حلف اٹھانے اور آئندہ انہیں ووٹ دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے، متاثر ڈاکٹر کی روتے ہوئے انتقام متعلق بیان کرنے والی آڈیو جرات کو موصول ہوئی ہے، روزنامہ جرات کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے محکمہ صحت میں کروڑوں روپے لے کر ڈاکٹروں، افسران اور دیگر ملازمین کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا ہے، جبکہ وڈیروں کی جانب سے انتقامی کارروایوں کے بنیاد پر پارٹی مخالف افسران کا تبادلہ اور رپورٹ کرانے کے واقعات بھی بے نقاب ہونے لگے ہیں، پیپلز پارٹی کے شہیدوں کے شہر لاڑکانہ میں گریڈ 17 کے ڈاکٹر ( الف ) کا 13جولائی 2023 پر چانڈکا میڈیکل کالیج اسپتال لاڑکانہ سے سول اسپتال مٹھی رپورٹ کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے، اس کے متعلق ڈاکٹر ( الف ) کا کہنا ہے کہ اپنی محنت سے کمیشن پاس کر کے نوکری لی، کسی وڈیرے نے نوکری نہیں دی ہے، لیکن اتنا مجبور کیا گیا ہے کہ میرا جینا مشکل ہوگیا ہے، متاثر ڈاکٹر نے بتایا کے پیپلزپارٹی ایم پی اے سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال نے کہا کہ تمہاری برادری کے لوگوں نے ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے ہمارا یو سی چیئرمین نہیں جیت سکا اور کہا کہ کل تم برادری کے تمام لوگوں کے ساتھ آئیں، قرآن شریف پر حلف اٹھائیں کہ آئندہ ووٹ دیں گے، جس کے بعد اس ہی وقت تبادلے کا آرڈر واپس کرایا جائے گا، متاثر ڈاکٹر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر انتقام کے تحت مٹھی سول اسپتال کیا گیا تبادلہ واپس چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کر کہ تحفظ فراہم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں